اسپیکر سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، استعفوں ک تصدیق پر اہم فیصلہ

29  دسمبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے ملاقات بے نتیجہ رہی ہے اور اسپیکر نے پی ٹی آئی کے تمام اراکین کے استعفے ایک ساتھ منظور کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی وفد پر واضح کردیا کہ اراکین کے استعفے آئین اور اسمبلی قواعد کے مطابق ہی منظور کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد کو آج بلایا تھا جس پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے استعفے کسی انٹرٹیمنٹ کے لیے نہیں دیے کہ ایک ایک کرکے بلایا جائے۔ ہم نے اجتماعی استعفے اس لیے دیے ہیں کہ عام انتخابات کی راہ ہموار کی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved