چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو سپریم کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نے حق دفاع ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی دائر اپیل خارج کر دی۔
جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہباز شریف کے 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوے پر عمران خان کا حق دفاع ختم کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے ایڈوکیٹ جبکہ عمران خان کی جانب سے بریسٹر علی ظفر نے دلائل دئیے۔ تین رکنی بینچ میں سے دو ججوں نے عمران خان کی اپیل خارج کر دی جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
واضح رہے کہ شہبازشریف نےعمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانےکا دعوی دائر کر رکھا ہے۔
عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایاتھا۔