ایران پر حملے کیلئے تیاری مکمل ہے، اسرائیل

29  دسمبر‬‮  2022

اسرائیل نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتر بنا لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سبکدوش ہونے والے وزیردفاع بینی گینز نے بیان میں کہا کہ ایران کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تیاریوں کو مزید بہتربنایا ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی اسرائیلی فضائیہ کو ایران پر حملے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس دو یا تین سال میں ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کرسکتے ہیں۔ اس کام کے لیے حالیہ برسوں میں تیاریاں بہتر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کوجوہری بم کے حصول سے روکنے کے لیے کوئی بھی ضروری اقدام کریں گے۔

یاد رہے کہ 2015ء کے جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایران کے امریکہ اور عالمی طاقتوں کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، لیکن اسرائیل ان مذاکرات کا آغاز سے ہی مخالف ہے، اور تہران کو فوجی کاروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved