روس سے تیل خریداری کے معاملہ میں اہم پیشرفت

29  دسمبر‬‮  2022

روس سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر روسی وزیر توانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر پاکستان اور روس کا آن لائن اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم شریک ہوئے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ روسی وفد میں روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں آئندہ ہونے والے انٹر گورنمنٹل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کمیشن کا اجلاس 19 اور 20 جنوری کو ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved