چین سے امریکہ آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

29  دسمبر‬‮  2022

 امریکہ نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 جنوری سے چین، ہانگ کانگ اور مکاؤ سے آنے والے تمام مسافروں کو امریکا میں داخلے کے لیے کورونا کی منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی مسافروں کو امریکا روانگی سے 2 دن پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ جن افراد کا سفر سے 10 دن پہلے کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہو وہ کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے کے بجائے صحت یابی کی دستاویزات فراہم کرسکتے ہیں۔

چین نے ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باوجود آئندہ ہفتے سے اپنی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی، جاپان، ملائیشیا، تائیوان اور بھارت بھی چین سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے سخت اقدامات کرچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved