عیسائیوں کے سابق روحانی پیشوا سخت علیل

29  دسمبر‬‮  2022

رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ آج کل سخت علیل ہیں۔

پوپ فرانسس نے عوام سے سابق روحانی پیشوا، پاپائے روم بینیڈکٹ کی سخت علالت کے باعث اُن کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

پوپ فرانسس نے گزشتہ روز ایک عوامی اجتماع سے اطالوی زبان میں خطاب کیا۔

خطاب کے آخر میں پوپ فرانسس  نے سابق پوپ بینیڈکٹ کی صحت سے متعلق زیادہ بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے عوام سے اِن کی صحت کے لیے دعا کرنے کو کہا۔

پوپ فرانسس کا اطالوی زبان میں تقریر کے دوران کہنا تھا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پوپ ایمریطس بینیڈکٹ کے لیے خصوصی دعا کریں، آئیں ہم انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، وہ بہت علیل ہیں، ہم خدا سے ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ 95 سالہ رومن کیتھولک کے سابق روحانی پیشوا پوپ بینیڈکٹ 2013ء میں پاپائے رومن کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

سابق پاپ بینیڈکٹ ویٹی کن کی قریباً 600 سالہ تاریخ میں مستعفی ہونے والے پہلے پوپ ہیں، وہ اپنی زمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد سے ویٹی کن ہی میں قیام پذیر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved