پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار اور سرمایہ کاری کا مثبت رجحان رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مجموعی طور پرکاروباری دن میں 467 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کاروبار کا اختتام 39 ہزار 747 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج مجموعی طور پر 22 کروڑ سے 77 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 7 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 76 ارب روپے کے اضافے کے بعد کاروبار کےاختتام پر 6 ہزار 382 ارب روپے ہے۔