پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت 200 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 82 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار 550 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے کے بعد 1807 ڈالر ہو گئی ہے۔