پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان سے پارٹی سینیٹرز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سینیٹرز کو اعظم سواتی کیس کو اجاگر کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔پی ٹی آئی نے سینیٹ فلور اور عدلیہ کے سامنے انسانی حقوق سے متعلق معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم حکومت آئینی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔