چین اور روسی صدور کی ورچوئل ملاقات

30  دسمبر‬‮  2022

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور چین کے ہم منصب شی جن پنگ کی بذریعہ ویڈیولنک بات چیت ہوئی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے چینی ہم منصب سے فوجی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ولادی میر پیوٹن نے مغربی اثر و رسوخ کے مقابلے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کے تناظر میں روس چین اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس چین کو تیل برآمد کرنے والا بڑا ملک بن گیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے چینی صدر کو ڈیئر فرینڈ کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں اگلے سال موسم بہار میں سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

رپورٹس کے مطابق چینی صدر کا یہ دورہ دنیا پر روس اور چین کے قریبی تعلقات کو عیاں کرے گا۔

دونوں ممالک کے سربراہوں کی ویڈیو لنک پر بات چیت تقریباً 8 منٹ جاری رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved