وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا گزشتہ روز کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں گزشتہ روز کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل پر آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج (31 دسمبر 2022) کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی تھی اور الیکشن عملہ بھی فوری دستیاب نہیں تھا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اتنی کم مدت میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 4 سے 5 ماہ درکار ہیں۔