الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام

31  دسمبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود کل بروز 31 دسمبر کو دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرنے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کل صبح اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کرے گی۔ یہ فیصلہ پی ٹی آئی اسلام آباد کی قیادت کے اہم مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کر کے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست تیار کرلی جو ممکنہ طور پر کل دائر کی جائے گی۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کل پولنگ نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کریں گے، عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved