چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔
By not implementing IHC orders to hold LG elections in Islamabad today, ECP has again shown it is B team of Imported Govt & its backers. PDM, fearful of the people, is running away from all elections. Right to vote is a fundamental democratic norm & PTI stands committed to it.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام سے خوفزدہ اور بلدیاتی سمیت تمام الیکشنز سے فرار اختیار کر رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ رائے دہی سب کا بنیادی حق اور جمہوریت کی علامت ہے۔ پی ٹی آئی اس عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔