فواد چوہدری کے بھائی پی ٹی آئی چھوڑ گئے، کس پارٹی میں شامل ہوئے؟

31  دسمبر‬‮  2022

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے فواد چوہدری کو اپنے ضلع اور گھر کی خبر لینے کا بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے رکن قومی اسمبلی بھائی پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے ممکن نہیں تھا، عدالتی فیصلے کا احترام ہے، عدالت میں وفاقی حکومت نے انٹرا کورٹ اپیل کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن اسلام آباد میں قائم کیےگئےہیں، ایک پولنگ اسٹیشن پرپولیس اور پولنگ اسٹاف سمیت 20سے25 افراد درکار ہیں۔
طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا،عدالتی فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر،ہمیں عدالتوں کا احترام ہے،سامان کی ترسیل اور سیکیورٹی فراہم کرنا ایک دن میں ممکن نہیں تھا۔

مسلم لیگ ن رہنما نے مزید کہنا ہے کہ آئندہ عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا،وفاقی حکومت نےیونین کونسل کی تعداد 125 کر دی گئی ہے ،نئی یونین کونسل کی حلقہ بندیاں ہونی ہے ۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کےایکٹ میں بھی تبدیلی کی جا چکی،بل صدر کےپاس ہے، 10 دن کے اندر دستخط کرنے ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved