پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

31  دسمبر‬‮  2022

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول و ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یکم سے 15 جنوری تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹربرقرار رہے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مٹی کے تیل کی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 169 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved