پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی نااہل قرار

31  دسمبر‬‮  2022

فواد چوہدری کا کہنا تھا ہمارے رحیم یار خان سے ایم پی اے خواجہ مسعود جنہوں نے پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے انہیں نااہل ڈکلیئر کر دیا ہے اور پی ٹی آئی نے بھی اس ضمن میں اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے، ہم اس حوالے سے اسپیکر کو کہہ دیا ہے کہ خواجہ مسعود کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا اسلام آباد میں الیکشن نہ کروانے کے معاملے پر ہماری عدالت سے درخواست ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو کام سے روکا جائے، عدالت جائزہ لے اور اپنا فیصلہ لے۔

ان کا کہنا تھا کل ہماری دو ایم پی ایز راشدہ بیگم اور فرحت فاروق میڈیا پر آئیں اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ناصر علی شاہ اور شرجیل میمن کے ذریعے سے ہم سے رابطہ کیا گیا اور پیسوں کی آفر کی گئی، یہ کرپٹ پریکٹس میں آتا ہے اور انتہائی سنگین جرم ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے پنجاب میں شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ کے خلاف پرچہ دائر کیا جائے گا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ جو صوبہ سب سے زیادہ دہشتگردی سے متاثر ہے اسے ہی اس اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved