پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے شرجیل میمن اور ناصر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان دونوں وزراء کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا جائے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مقصد ہے بڑی کابینہ اور کیسز معاف کرانا، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود آج اسلام آباد میں الیکشن نہیں کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئین پر کھلم کھلا حملہ ہے جو چیف الیکشن کمشنر اور رانا ثنا اللہ نے مل کر کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہوا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہم دوبارہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں۔