فارن ایجنٹ کوافسوس ہےکہ ملک کو دیوالیہ کرنےکی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی، مریم اورنگزیب

31  دسمبر‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے ٹویٹ پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ فارن ایجنٹ کو افسوس ہے کہ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کمٹمنٹ پوری نہیں ہوئی، الیکشن سے فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور بھاگ رہا ہے۔

ہفتے کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کا حق استعمال کر کے فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے باہر پھینکا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ دو سال تک اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کیوں روکے عمران صاحب؟۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کرانے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دینے کی کمٹمنٹ کی تھی، اس کا کیا ہوا؟۔ آپ کمٹڈ صرف لوٹ مار، جھوٹ اور فراڈ سے تھے اور ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی کمٹمنٹ صرف فارن فنڈنگ لینے، توشہ خانہ کی چوری، پاکستانی معیشت دیوالیہ کرنے کی تھی، آپ کی کمٹمنٹ صرف تاریخی قرضے ملک پر لادنے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے کی تھی، آپ کی کمٹمنٹ صرف کشمیر کا سودا کرنے اور قومی مفاد بیچنے سے تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved