چین کورونا اموات کے اعداد و شمار بتائے، عالمی ادارہ صحت

31  دسمبر‬‮  2022

عالمی ادارہ صحت نے چین سے کورونا وائرس کے حوالے سے مزید حقیقت پر مبنی معلومات شیئر کرنے کا کہہ دیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ چین کورونا صورتحال کی مزید حقیقی معلومات شیئر کرے۔

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ چین کے ہسپتالوں اور اموات کے اعداد و شمار بتائے جائیں۔

حکام کے مطابق چین میں کورونا سے متعلق تعاون اور ویکسی نیشن میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے چین سے کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ، اسپین، فرانس، بھارت، جنوبی کوریا، اٹلی، تائیوان اور دیگر ممالک چین سے آنے والےمسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی پابندی لگا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ چینی حکام نے رواں ہفتے کورنا کیسز اور اموات رپورٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved