رونالڈو کا سعودی النصر فٹبال کلب سے معاہدہ

31  دسمبر‬‮  2022

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر فٹبال کلب سے ڈھائی سال کا معاہدہ کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حال ہی میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے 75 ملین ڈالر دے گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب سے معاہدے کا اعلان کیا اور تصویر شیئر کی۔ جس میں اسٹار فٹبالر کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔

قبل ازیں رونالڈو نے ایک انٹرویو کے دوران مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا تھا کہ کلب کے منیجر ٹین ہیگ نے انہیں کلب چھوڑ کر جانے پر مجبور کرنے کی کوشش کی جبکہ کلب کی کارکردگی میں بہتری نہ آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انٹرویو کے دوران رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب پر الزامات کے بعد کوچ نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ رونالڈو کو اب ہم مانچسٹر یونائیٹڈ میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved