آج نوشہرہ میں وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ افغانستان یا پاکستان میں کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ افغانستان کی عبوری حکومت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہمسایہ اور خطے کے دیگر ممالک کی مشاورت سے کیا جائے گا۔افغان حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
یاد رہے کہ یکم اکتوبر 2021ء کو وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم طالبان کے کچھ گروپس کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں، یہ مذاکرات افغانستان میں افغان حکومت کی مدد سے کئے جا رہے ہیں، ٹی ٹی پی کےغیر مسلح ہونے والے گروپس کو معاف کیا جا سکتا ہے۔