مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس بھارتی افواج کے ہاتھوں 214 شہری شہید ہوئے

1  جنوری‬‮  2023

مقبوضہ کشمیر میں سال 2022ء میں قابض بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری رہی۔

قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ برس مقبوضہ وادی میں خاتون اور نوعمر لڑکوں سمیت 214 معصوم کشمیریوں کو شہید کیا۔

گزشتہ سال مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال میں 134 کشمیریوں کو زخمی کیا۔

محاصروں اور تلاشیوں کے دوران 1350 کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا اور 44 مکانات تباہ کیے گئے۔

قابض فوج نے گزشتہ ماہ دسمبر میں 7 کشمیریوں کو شہید اور 43 کو گرفتار کیا، قابض بھارتی فورسز گزشتہ 34 برسوں میں 96 ہزار 163 کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved