فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم میں بطور کارکن کام کیلئے تیار ہیں، گورنر سندھ

1  جنوری‬‮  2023

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں بطور کارکن کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ ہمیں ایک دوسرے کو ٹھیک نہیں کرنا بلکہ شہر کو ٹھیک کرنا ہے، کراچی روشنیوں کا شہر تھا جو اب مجرموں کا شہر بنتا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہی رہےگی اور ہوگی جس کا نشان پتنگ ہے، سربراہ خالد مقبول ہیں، جب مقصد بڑا ہو تو ماضی کی باتوں کونہیں دیکھاجاتا، سب اس بات پر متفق ہیں کہ ہمیں صرف وعدوں کے ساتھ رکھا گیا، ہم اس سال کراچی کوڈیولپ ہوتاہوادیکھیں گے، اس پرکام شروع ہوچکاہے، کراچی گرین اور کلین ہونا شروع ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہماری فورسزنےکراچی میں امن کیلئےبہت قربانیاں دی ہیں،  یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بہت سی جماعتیں ہیں جوبہت کچھ جمع کرتی ہیں لیکن لوگوں کونظرصرف ایم کیوایم ہی نظر آتی ہے۔

ایم کیو ایم کے مطالبات اور خدشات پر گورنر سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کہا ہے ایم کیو ایم کو مطمئن کیا جائے، چاہتاہوں افہام و تفہیم کےساتھ معاملے کو حل کرلیا جائے،  جلد کوئی لائحہ عمل بنا کر ایم کیو ایم کو مطمئن کیا جائے، حلقہ بندیاں اور 140 اے معاہدے کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم پاکستان میں بطور کارکن کام کرنے کے لیے تیار ہیں، جلد ایم کیو ایم حقیقی کے آفاق احمد کو بھی ایک پیج پر آنے کی دعوت دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved