اسلام آباد میں جلد بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں

1  جنوری‬‮  2023

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق تمام ریٹرننگ افسران کو بیلٹ پیپرز جبکہ بیلٹ پیپرز ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آر اوز کو فراہم کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کو آج (اتوار) چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 30 دسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا جبکہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی اور الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔

بعدازاں حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا تاہم دونوں ہی اپیلوں کو پیر (2جنوری 2023ء) کے روز سماعت کیلئے مقرر نہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved