کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات سے متعلق بات کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتوں کا وفد کل کراچی پہنچے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں وفاقی وزراء ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق و دیگر شامل ہوں گے۔
وفاقی حکومت کا وفد سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کا وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات بھی کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت چاہتی ہے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی سے متعلق ایم کیو ایم کے تحفظات دور کئے جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ایاز صادق نے وفاقی وزیر امین الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر بات چیت کی گئی۔