آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط عائد کردی

1  جنوری‬‮  2023

چین میں کورونا کیسز بڑھنے پر مختلف ممالک تشویش میں مبتلا ہوگئے،وہیں آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سےآنے والے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کی شرط عائد کردی۔

 تفصیلات کے مطابق 5 جنوری سے آسٹریلیا اور کینیڈا آنے والے چین کے مسافروں کو کورونا کے منفی ٹیسٹ لازمی دکھانے ہوں گے، اس سے قبل امریکا،برطانیہ،فرانس سمیت کئی ممالک بھی اسی طرح کی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

آسٹریلوی وزیرصحت کے مطابق مسافروں کو چین،مکاؤ ،ہانگ کانگ سے روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندرکرائے گئے کورونا کے منفی ٹیسٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آسٹریلوی حکومت مسافروں کے رضاکارانہ نمونے لینے سمیت اضافی اقدامات پر بھی غور کر رہی ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کی حکومت نے کہا ہے کہ چین کے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ دکھانے کا عارضی اقدام 30 دن تک جاری رہے گا اور یہ پابندی مکاؤ اور ہانگ کانگ سے آنے والے مسافروں پر بھی لاگو ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved