یوکرین کا 45 روسی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

1  جنوری‬‮  2023

یوکرین کی فضائیہ نے روس کے 45 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا کہ سال نو کی رات کو ملک کی فضائی حدود میں روسی ڈرون داخل ہوئے جنہیں فوراً ہی نشانہ بناکر مار گرایا۔

دوسری جانب ماسکو نے کہا کہ یوکرین پر سال نو کے حملوں نے مغرب نواز ممالک کے ڈرون بنانے والے اداروں کو نشانہ بنایا۔ یہ دعویٰ کیا کہ وہ روس کے خلاف کیف کے دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک کارروائی میں یوکرین کے ملٹری-صنعتی کمپلیکس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرون کی تیاری میں ملوث تھا اور یہ کہ “کیف حکومت کے مستقبل قریب میں روس کے خلاف دہشت گردانہ حملے ناکام رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved