پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 جنوری کو طلب کرلیا گیا۔
اسمبلی سیکرٹریٹ نے 9 جنوری کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کے بجائے 9 جنوری کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے 11 جنوری کو طلب کیا گیا تھا اور اسی روز لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ڈی نوٹیفائی کیے جانے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہے۔
اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا رکھی ہے۔