سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس کے سوموٹو ایکشن کے بعد اب اسے سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف کے قتل پر ازخونوٹس لیا تھا جس کے بعد آج عدالت نے ازخودنوٹس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 5 جنوری کو سماعت کرے گا جو کہ دن ایک بجے ہوگی۔ اس کے بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظاہر علی اکبر، جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہیں۔
رجسڑار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ سپریم کورٹ نے اسپیشل جے آئی ٹی سے تحقیقات کی عبوری رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے۔