عمران خان کے اتحادی وزیراعلیٰ ان کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں، ناصر حسین شاہ

2  جنوری‬‮  2023

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اصل خبر تو یہ ہے کہ عمران خان کے اپنے اور اتحادی وزیراعلیٰ ان کو چھوڑنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم دھڑوں کے متحد ہونے کی پرانی خبر کیوں دے رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے لوگوں کی پی پی پی میں شمولیت کی خبر بھی پرانی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اصل خبر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عمران سے راہیں جدا کرکے سنجیدہ پارٹیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خبر یہ ہے کہ عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہیں، عمران خان کی تنہائی ان کو سیاسی یتیم بنا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اتحاد، نئی صف بندی اور انتخابی اتحاد الیکشن سے پہلے بنتے اور ٹوٹتے ہیں، اس میں کیا خبریت ہے؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved