الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سندھ حکومت نے کراچی شرقی، کورنگی کے ایڈمنسٹریٹرز کو تا حکم ثانی ہٹانے کا حکم دے دے ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد کو بھی ہٹایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹرز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی تجویز پرلگائےگئے تھے، ایڈمنسٹریٹرز کے خلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات پر دادو سمیت دیگر علاقوں میں بلدیاتی افسران کے تبادلوں کے آرڈرز واپس لے لیے ہیں۔