افغانستان کو واضح پیغام دے دیا

3  جنوری‬‮  2023

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغانستان کو بتا دیا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کے ان کیمرہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے دورہ افغانستان بارے بریفنگ دی، وزیر مملکت برائے خارجہ نے واضع کیا کہ ہمارے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں۔انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ افغان حکام نے بھرپور تعاون کیا ، افغان حکام نے یقین دلایا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

حنا ربانی کھر نے بتایا کہ افغان نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ ، وزیر تجارت اور خواتین چیمبر آف کامرس سے ملاقات کی ، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی محسن داوڑ نے کی ، اجلاس میں وزارت خارجہ و داخلہ حکام نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved