صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ کہتے ہیں کہ مریم پارٹی امور چلانے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بڑے تنظیمی فیصلوں کا اعلان کردیا، پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی گئی، ساتھ ہی انہیں پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کردیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف کے دستخط کے بعد فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، مریم نواز ہر سطح پر پارٹی کو دوبارہ منظم کریں گی۔
I have appointed @MaryamNSharif as senior vice-president of PML-N. She has the drive, determination & experience to lead the party's organizational matters. I have no doubts that she will very effectively galvanise our party’s rank & file with the vision of our Quaid Nawaz Sharif
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 3, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مریم نواز پارٹی کے تنظیمی امور کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں، وہ قائد نواز شریف کے وژن کے مطابق پارٹی امور بہترین انداز میں چلائیں گی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے پاس مسلم لیگ ن کی نائب صدارت تھی۔