پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج منفی دن رہا۔
100 انڈیکس 185 پوائنٹس کم ہوکر 40 ہزار 630 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 421 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 40 ہزار 595 رہی۔ بازار میں 20 کروڑ شیئرز کے سودے 4 ارب 97 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کم ہوکر 6 ہزار 508 ارب روپے ہے۔