وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، کوئی کسی ابہام کا شکار نہ ہو، عمران خان

3  جنوری‬‮  2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر لیڈرشپ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے، کوئی کسی ابہام کا شکار نہ ہو۔

ارکان اسمبلی سے رابطوں کیلئے علاقائی تنظیموں کو ذمہ داری دے دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان اسمبلی کا ہوم ورک مکمل ہوتے ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کی جانب سے خواتین ارکان سے رابطوں اور ہارس ٹریڈنگ کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جن ارکان کو خریدنے کی کوشش کی گئی انہیں محفوظ مقام پر رکھا جائے گا۔

پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved