عمران خان سیاسی استحکام چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ آئیں ورنہ ان کا علاج موجود ہے، بلاول

3  جنوری‬‮  2023

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جلد الیکشن کی ہر کوشش اور ہر لانگ مارچ ناکام ہوچکا۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاسی استحکام چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ آئیں ورنہ ان کا علاج موجود ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران استعفوں کی بات کرتے ہیں مگر وقت آنے پر  شاہ محمود اور پرویز خٹک تک غائب ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی طے کر چکی ہے کہ طالبان کو رعایت دینے کی پالیسی نہیں چلے گی، ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کے مطابق چلنا چاہتے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر تحفظات ہیں جس پر ایم کیو ایم سے بات کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved