کراچی میں وفاقی حکومت کے ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا

3  جنوری‬‮  2023

کراچی میں وفاقی حکومت کے ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے اعلان پرعمل درآمد نہ ہوسکا۔

کراچی کی  زینب مارکیٹ، بوہری بازار، کوآپریٹیو مارکیٹ، طارق روڈ و دیگر کاروباری مراکز پر پر کاروبار 8 بجے کے بعد بھی جاری رہا۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دکانیں بند کرانے کے احکامات تاحال موصول نہیں ہوئے، احکامات موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خیال رہے کہ توانائی کی بچت کے لیے حکومت نے بازار رات ساڑھے 8 بجے، شادی ہال 10 بجے اور ریسٹورنٹس ساڑھے 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہونا تھا تاہم پی ٹی آئی کی حکومت والے صوبوں پنجاب اور خیبر پختونخوا نے یہ فیصلہ مسترد کردیا ۔

پنجاب کے سینیئر وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا فیصلہ قبول نہیں، اس فیصلے سے بے روزگاری بڑھے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وفاق نے بازار جلدی بند کرنے کے معاملے پر صوبے سے مشاورت نہیں کی، ہم اس پر عمل نہیں کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved