اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، مجلس وحدت المسلمین سے رابطہ

4  جنوری‬‮  2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی قیادت سے رابطہ کر لیا۔

پی ٹی آئی نے ایم ڈبلیو ایم قیادت سے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم 2014 سے اتحادی ہے، اتحاد نہ توڑا جائے۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی رکنِ پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گی۔

ذرائع ایم ڈبلیو ایم کے مطابق پی ٹی آئی نے ایم ڈبلیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے 2 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی میں صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور مونس الہٰی شامل ہوں گے جبکہ مونس الہٰی کی بیرون ملک سے آمد کے بعد کمیٹی ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے ملاقات کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved