پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم میں شمولیت کے معاملے پر آج جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا۔
پی ایس پی ذرائع کے مطابق پارٹی کا جنرل ورکرز اجلاس شام 7 بجے پاکستان ہاؤس میں ہوگا جس میں ایم کیو ایم کے احتجاج میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت پر کارکنان کی رائے لیے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ایم کیو ایم کا وفد پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس آیا تھا جہاں وفد نے مصطفیٰ کمال کو 9 جنوری کو احتجاج میں شرکت اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔