چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان، عثمان بزدار، اسلم اقبال، محمود الرشید اور عباس علمدار کو اہم ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہےکہ 11 جنوری سے قبل ہر صورت اعتماد کا ووٹ لیاجائے جس کے لیے پارٹی رہنما ارکان اسمبلی سے رابطوں کا عمل جلد مکمل کریں، اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات ہوں گے ۔
عمران خان نے کہا کہ 9 جنوری کے اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کرلیاجائے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، ان کے 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت پی ٹی آئی اور (ق) لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔