بھارت میں کسان سکھوں کا احتجاج پھر زور پکڑنے لگا

3  اکتوبر‬‮  2021

ہریانہ (این این آئی): بھارت میں مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک نے پھر زور پکڑ لیا ہے ۔متعدد ریاستوں کی بڑی شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔  ہریانہ میں کسانوں کا احتجاج حکومت پر بہت بھاری پڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست  ہریانہ کے نائب وزیر اعلیٰ جب چوٹالہ جھجر کے علاقے میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو کسانوں نے زبردست ہنگامہ کیا ، مظاہرین نے تمام رکاوٹیں توڑ ڈالیں اور پروگرام کچھ دیر کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔ پولیس نےمظاہرین کو منشتر کرنے کیلئےواٹر کینن کا استعمال کیا۔اس موقع پر مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب کسانوں کی فصل بارش کی وجہ سے برباد ہو گئی ہے نائب وزیر اعلیٰ کسانوں سے ملنے نہیں آئے لیکن یہاں تقریب میں پہنچ گئے ہیں۔ ممبئی سے شائع ہونے والے اردو روزنامے ”اردو ٹائمز ‘ ‘ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ ریاست ہریانہ کے ضلع ریواڑی میں بھی کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمائوں کے پتلے نذر آتش کئے۔ہریانہ میں کسان فیصلوں کی خرید میں تاخیر پر سخت طیش میں ہیں ، کسان رہنما گرنام سنگھ چڈھونی نے ہریانہ کی منوہر لال کھٹر حکومت کو وارننگ دے رکھی تھی کہ اگر 2اکتوبر تک فصلوں کی خریداری شروع نہ ہوئی تو وہ ان کے گھر کا کتا بھی باہر نہیں نکلنے دیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved