ارشد شریف قتل، اسپیشل جے آئی ٹی کا بڑا اقدام

4  جنوری‬‮  2023

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کیپیٹل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرونِ ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں کیپیٹل پولیس کے ترجمان کی جانب سے یہ بات کہی گئی ہے۔ترجمان کیپیٹل پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی کے لیے فنڈز کی منظوری کے بعد اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

کیپیٹل پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپیشل جے آئی ٹی ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے کینین حکام سے رابطے میں ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لیا تھا۔

ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے گزشتہ ماہ (دسمبر میں) نئی اسپیشل جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنائی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved