عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کا پیغام دیدیا گیا ہے اور اب شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کا پیغام دیدیا گیا ہے اور شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے، الیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کے بیان دیں، وزیر خارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کے بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں، اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ غریب آدمی برے حالات کیلئے کمر کس لے، 8 بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں، تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے، حکومت معاشی نہ سیاسی استحکام لا سکی نہ اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر مقبول فیصلوں سے سارا نقصان (ن) لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے، سٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے اور مہنگائی تگنی ہو گئی ہے۔
الیکشن کا پیغام دیدیا گیا، اب شیڈول طے ہونا باقی، قوم الیکشن کی تیاری کرے، شیخ رشید
4
جنوری 2023