بھارت پاکستان دہشت گردی اور کیخلاف تخریب کاری کا سلسلہ بند کرے، دفتر خارجہ

4  جنوری‬‮  2023

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد اور فضول الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات پاکستان کو بدنام کرنے اور تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی پر بڑھتی ہوئی مایوسی کے عکاس ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے پاکستان کے خلاف حالیہ بیانات کے سلسلے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد اور فضول الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے، بھارت مظلومیت کی فرضی داستان اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم مہم میں مصروف ہے، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ مسلسل پاکستان مخالف بیانیہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارت کے ڈھٹائی سے ملوث ہونے کی حقیقت کو نہیں چھپا سکتا اور نہ ہی یہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پر پردہ ڈال سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے بھارت خود دہشت گردی، تخریب کاری اور پاکستان کے خلاف جاسوسی میں ملوث ہونے کا سلسلہ بند کرے۔

صرف چند ہفتے قبل ایک ڈوزیئر جاری کیا گیا تھا جس میں ناقابل تردید شواہد موجود تھے جو کہ 2021ء میں لاہور کے ایک پرامن محلے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔2007ء کے سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں بھارتی سرزمین پر 40 سے زائد پاکستانی شہریوں کی ہلاکت سے لے کر 2016ء میں بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن یادیو کی پاکستان کے اندر سے گرفتاری تک، دہشت گردی اور تخریب کاری میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved