اسرائیلی حکومت مسجد اقصیٰ میں صورتحال خراب کرنے سے باز رہے، یورپی یونین

4  جنوری‬‮  2023

یورپی یونین نے مسجد اقصیٰ سے متعلق صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں صورتحال کو خراب کرنے سے باز رہے۔

یہ بات آج یورپی خارجہ امور کے ترجمان نے برسلز میں نیوز کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔

یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ترجمان پیٹر سٹانو نے اس حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یورپی یونین کو اسرائیلی سیکیورٹی منسٹر اتامار بن گیور کے مسجد اقصیٰ کے دورے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین اس دورے کو ناصرف موجودہ صورتحال بلکہ نئی اسرائیلی حکومت کے اقدامات کے طور پر بھی دیکھ رہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے مطابق مقدس مقامات کی صورتحال کو جوں کا توں رکھنا بہت ضروری ہے لیکن یہ اقدامات اس کے خلاف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے میں اس کے نتیجے میں بڑھتا ہوا تناؤ اور اموات اس کی عکاس ہیں۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین صورتحال کو خراب ہونے سے بچائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved