سعودی عرب نے یورپی یونین اور فن لینڈ میں خواتین سفیروں کو تعینات کردیا

4  جنوری‬‮  2023

سعودی عرب نے یورپی یونین اور فن لینڈ میں خواتین سفیروں کو تعینات کر دیا۔

ھیفا الجدیع اور نسرین ال شبیل نے بالترتیب یورپی یونین اور فن لینڈ میں بطور سعودی سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

دونوں خواتین عہدیداران سے ریاض کے الیمامہ محل میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عہدوں کا حلف لیا۔

ھیفا الجدیع نے یورپی یونین میں سعودی سفارتی مشن کی سربراہی ملنے پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں سعودی خواتین سفیروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

سب سے پہلے 2019ء میں شہزادی ریما بنت بندر کو امریکا کے لیے سعودی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved