کالعدم ٹی ٹی پی کو میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر داخلہ

4  جنوری‬‮  2023

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈالیں اور خود کو قانون کے تابع کریں۔

رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی انسداد دہشت گردی کیخلاف کوششیں جاری ہیں، انہیں پبلک نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ کچھ ہو نہیں رہا بلکہ بہت کچھ ہو رہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کا اعادہ کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کےلیے پیشگی اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جس طرح افغانستان میں طالبان حکومت ایک حقیقت ہے، اسی طرح ٹی ٹی پی کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن اس کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور خود کو آئین و قانون کے تابع کردیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved