خیرات نہیں این ایف سی میں اپنا حصہ مانگ رہے ہیں، وفاق پر واضح کر دیا، عبدالقدوس بزنجو

4  جنوری‬‮  2023

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مالی اور گندم کے بحران کے حل کیلئے وفاق تاحال سرد مہری کا مظاہرہ کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے مالی اور گندم کے بحران پر وزراء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ صوبے میں گندم اور مالی بحران پر تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گندم کے بحران کو حل کرنے کے لئے وفاق فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے مگر وفاق تاحال سرد مہری کا مظاہرہ کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے 6 لاکھ بوری گندم کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا امید ہے پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے اپنا وعدہ پورا کرے گا۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بارہا وفاق سے کہا خیرات نہیں، این ایف سی میں اپنا حصہ مانگ رہے ہیں کیوں کہ اگر مالی بحران برقرار رہا تو تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ این ایف سی میں بلوچستان کے حصہ کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اسی لیے سیکورٹی کی مد میں بھی این ایف سی میں 1 فیصد ہمیں اضافی شیئر دیا جائے جب کہ بلوچستان کے پی پی ایل کے ذمہ بھی 34 ارب کے بقایا جات ہیں۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر بلوچستان کو مالی بحران سے نکالیں، بلوچستان وفاق کی مضبوط اکائی ہے ، مرکز کی ذمہ داری ہے ہمیں ساتھ لیکر چلے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کا زینہ بلوچستان سے گزر کر جاتا ہے اور ریکوڈک پاکستان کا ایک مضبوط معاشی استحکام کا منصوبہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved