وزیراعظم اورچینی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ

5  جنوری‬‮  2023

وزیراعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاک چین قیادت نے باہمی تعلقات اور اسٹریٹیجک تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سال 2022 میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچے، 2023 میں بھی تعاون کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے ساتھ قریبی تعلقات بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبوں پر بروقت پیش رفت پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کومکمل سکیورٹی، سازگار کاروباری ماحول فراہم کرےگا، چین پاکستان کو اپنا اسٹریٹیجک دوست سمجھتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved