وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے یا نہیں؟ پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنر کا خط نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کا خط تسلیم کرنا ہوگا۔
اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کا غیر قانونی حکم دیا ہم اسے نہیں مانتے۔اپنے بیان میں پرویز الہٰی نے کہا کہ کنٹینر حملے کے ملزم کی ویڈیو لیک سے متعلق انکوائری کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ آئی جی ادھر موجود نہیں، شہباز شریف نے ان کو امریکا بھیج دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی حکمت عملی بنانے کیلئے آج پھر عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
مجلس وحدت مسلمین کی زہرا نقوی اور پی ٹی آئی کی مومنہ وحید اعلان کر چکی ہیں کہ وہ پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دیں گی۔